نماز جمعہ‘ وپولیس پر حملہ‘ امام مسجد سمیت7ملزمان ریمانڈپرجیل منتقل

294

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نماز جمعہ کی اجتماعات پر پابندی کے دوران لیاقت آباد غوثیہ مسجد کے باہر پولیس پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے امام مسجد رحیم داد سمیت 7 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاپولیس نے مسجد کے امام رحیم داد قادری سمیت 9 ملزمان کے خلاف انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے امام مسجد رحیم داد سمیت 7 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 14 اپریل کو ملزمان کے خلاف چالان طلب کرلیا،پولیس کا موقف ہے کہ مسجد کمیٹی نے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بنے ، مسجد کمیٹی نے اہل محلہ کی جان کو خطرے میں ڈالا،عوام کو مشتعل کیا،پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر پتھرو سے حملہ کیا، کراچی: حملے میں میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیا،دیگر کی تلاش جاری ہے ،مسجد کے امام اور دیگر نے نمازیوں اور اہل محلہ کو ورغلایا ،امام مسجد اور کمیٹی کے اکسانے کے بعد پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا،تین اہلکار زخمی ہوئے، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑدیے، جبکہ نیو کراچی میں نماز جمعہ کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے امام مسجد اور دیگر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے امام مسجد سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،عدالت نے امام مسجد اور دیگر کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی پولیس کا الزام ہے کہ سندھی ہوٹل بلال مسجد کے قاری اور انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کاالزام ہے