کوہسار اسپتال میں سہولتیں ناپید،آبادی کو خطرہ لاحق ہے،حافظ طاہر مجید

192

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد اور امیر ضلع جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے کہاکہ کوہسار اسپتال میں سہولتیں ناپید ہیں جس کے باعث آبادی اور چھاؤنی کو خطرہ لاحق ہے پولیس ٹریننگ سینٹر کوہسار میں 500بستروں پر مشتمل بہترین جگہ موجود ہے قرنطینہ مرکز اور آیسولیشن اندرون شہر کے بجائے بیرون شہر بنائے جاییں انہوںنے ہاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے گنجان آبادیون کے بجایے شہر سے باہر آیسولیشن اور طرنطینہ مرکز بنائے جاییں کوہسار اسپتال میمن اسپتال،راجپوتانہ ، سول اور اسرا اسپتال میں کرونا کے مریضوں کو رکھنا بہت بڑا رسک ہے جس کا خمیازہ سب ہی کو بھگتنا ہوگا ۔گزشتہ رات کوہسار اسپتال میں مریضوںکا متقل کیا گیا ہے وہاں ان کے لیے وینٹی لیٹر زاور دیگر بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں ہیں اسی وجہ سے وہاں عملے میں بھی کورونا وائرس مثبت آیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو اندرون شہر کے عام اسپتالوں میں رکھنا ناقابل فہم ہے جبکہ حیدرآباد سے باہر بہت
ساری عمارتیں اس کام کے لیے مناسب ہیں ۔