راشن کی تقسیم پرایم کیو ایم پاکستان اور  پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشن کی تقسیم پرایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں۔ حکومت سندھ نے شہریوں میں راشن کی تقسیم کیلیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور مقامی کارکنان کو غریبوں کو راشن کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا ہے ،جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی پی پی منتخب یوسی چیئرمینز کے بجائے اپنے ہارے ہوئے لوگوں کے ذریعے شہر میں راشن تقسیم کرنا چاہتی ہے جن کے پاس شہریوں کا کوئی ریکارڈ تک موجود نہیں ۔