الخدمت مستحقین تک 46کروڑ کا راشن پہنچا چکی

276

لاہور ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن اب تک 46کروڑ کا خشک راشن مستحقین تک پہنچاچکی ہے، خدمت کمیٹیاں قائم کر کے مقامی طور پر فنڈ جمع کر کے لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے،5 ہزار کمیٹیاں دن رات عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، الخدمت فائونڈیشن کے تحت 6 ہزار مساجد،مندروں، چرچز اور جیلوں کی صفائی اور اسپرے کیا گیا ہے،500 سے زاید ہیلپ لائن قائم کی گئی ہیں جو دن رات عوام کی مشکلات حل کررہی ہیں،سیکڑوں ڈسپنسریاں ، اسپتال اور3 سو ایمبولینسز کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کردیا گیا ہے۔