سندھ میں بلدیاتی ادارے بحال ہیں مگر کیا کیا ہے،ہمایوں اختر خان

111

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ وقت مضبوط اتحاد کا تقاضا کر رہا ہے اس لیے اپوزیشن سے اپیل ہے کہ صرف سیاسی مخالفت میں حکومت کے ہراقدام کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے ۔ویڈیو لنک اجلاس میں بیٹھ کر صر ف تنقید کرنا اورفیلڈ میں نکل کر زمینی حقائق کے مطابق کام کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سندھ میں بلدیاتی ادارے بحال ہیں۔ انہوں نے موجودہ حالات میں اب تک کیا کیا ہے ؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے متحر ک رہنمائوں سے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر پر مبنی آگاہی مہم اور مستحق افراد تک راشن کی تقسیم کے حوالے ٹیلیفونک رابطوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہاکہ حکومت واضح کر چکی ہے کہ کوروناٹائیگر فورس غیر سیاسی اور رضا کاروں کی فورس ہے اور اس کیلیے ملک بھرسے کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والے نوجوان رجسٹریشن کر اسکتے ہیں لیکن اس کے باوجوداپوزیشن سیاسی مخالفت میں اسے متنازع بنانے کیلیے کوشاں ہے ۔