ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے،وزیراعظم

462

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے، کورونا سے پوری دنیا مشکل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے، مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب  کی ذمے داری ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سے معاشی خطرات لاحق ہیں، مزدور طبقہ، دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہورہا ہے، ہم کاروباری شخصیات کو سپورٹ کررہے ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔