متعدد امریکی ارکان کانگریس کا ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنےکا مطالبہ

357

کورونا وائرس کے پیش نظر 32 امریکی ارکان کانگریس نے ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنےکا مطالبہ کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان کانگریس نے وزیرخارجہ اور وزیرخزانہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں فوری معطل کی جائیں۔

ارکان کانگریس نے کہا کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں، ایران سے امریکا کا تنازع وبا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

خط لکھنے والے ارکان کانگریس میں برنی سینڈرز بھی شام ہیں۔

واضح رہے کہ روس، یورپی یونین، چین ،پاکستان اور دیگر ممالک نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خود ایران بھی امریکا سے کئی بار مطالبہ کرچکا ہے کہ اس مشکل اور کٹھن حالات میں اقتصادی و معاشی پابندیاں اٹھائی جائیں تاکہ مہلک وبا سے نمٹنے کی کوششیں تیز ہوں اور قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔