“صوبوں نے کورونا کا حفاظتی سامان مانگا تھا لیکن وزیراعظم نے انکار کردیا”

307

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ فروری میں تمام صوبوں نے طبی عملے کے لیے کورونا وائر سے حفاظت کا  لباس مانگا تھا لیکن وزیراعظم نےانکار کردیا، وزیراعظم نےصوبوں کوضروری اشیاء کی منظوری نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی۔

میڈیا کو جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد ہزاروں میں تبدیل ہونا سنگین صورتحال کا اعلان ہے،صوبوں کووسائل کی فراہمی اور انکی تقسیم کے طریقہ کار پرتاحال وضاحت نہیں ،فروری میں تمام صوبوں نے حفاظتی لباس مانگا تھا لیکن وزیراعظم نےانکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 2دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ پریشانی کا باعث ہے،صوبوں کو ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی لباس،دیگر سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائی جب کہ حالات کا تقاضا ہےمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ بنیاد پرمنعقد کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئےحکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، وزیراعظم نےصوبوں کوضروری اشیاء کی منظوری نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی ہے۔