ملک میں جاری بندشوں کی تاریخ میں توسیع ، فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

736

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں جاری لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع کردی جبکہ 4 اپریل سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلا ن کیا ہے کہ ملک بھر میں بندشوں کی صورتحال کو 14 اپریل تک جاری رکھا جائے گا، اس سلسلے میں تمام صوبوں سے مشاورت ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 4 اپریل سے پہلی پرواز اڑان بھرے گی لیکن تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کریں گے، 4 اپریل کو بیرون ملک سے ایک فلائٹ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، تمام مسافروں کو ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ وقت بعد پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس پھیلا، ملک میں بروقت کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹ پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔

اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔