زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے علاقے سیل کیے جائیں، طبی ماہرین

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کے ان علاقوں کو مکمل بند کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ جہاں سے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرین نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیفنس سے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس علاقے سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوں اسے بند کر دیا جائے کیوں کہ علاقہ بند کرنے سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔