لاک ڈائون،خون کے عطیات میں کمی ‘ سندھ حکومت سے جواب طلب

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب خون کے عطیات میں کمی کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری صحت سندھ، سیکرٹری داخلہ سندھ، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 3 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے محمد طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث خون کے عطیات میں کمی آئی ہے اور گزشتہ دنوں خون نہ ملنے کے باعث 2 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے جبکہ خون کے عطیات میں کمی سے تھیلے سیمیا، ہیموفیلیاں اور کینسر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے‘ لاک ڈاؤن کے باعث متاثرین کو خون کی بوتلیں مہیا کرنا حکومت سندھ اور پی ڈی ایم اے کا کام ہے لہٰذ استدعا ہے کہ عدالت صوبائی حکومت کو حکم دے کہ خون کے عطیات دینے والوں کا خود انتظام کرے اور خون دینے سے قبل ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔