کراچی:راشن کی تقسیم میں حکومتی تاخیر‘لاکھوں افراد پریشان

376

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں لاک ڈاؤن غریب طبقہ کے لیے کڑا امتحان بن گیا۔راشن کی تقسیم کے حکومتی اقدامات میں تاخیر سے غریب گھرانوں میں کھانے کے لالے پڑ گئے۔ شہری خطرناک وائرس کے خطرات کو بالائے طاق رکھ کر سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد سخت پریشانی کا شکارہیں۔