کراچی میں کورونا کے 33 نئے کیسز رپورٹ

488

کراچی میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام افراد مقامی طور پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 33 نئے کیسز کے بعد صرف کراچی میں کیسز کی تعداد 222 تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبے بھر میں کُل 502 مریض ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے وار سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں 570 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1559 ہے جس میں 16جاں بحق اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔