پاکستانی طلباء کو چین سے نہ لانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا،وزیر خارجہ

392

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو چین سے نہ لانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ وقت کورونا کے خلاف مل کر لڑنے کا ہے، سیاسی رہنما کورونا وائرس سے متعلق بات چیت کو جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت کورونا سے مقابلے کا ہے گلے شکووں کا نہیں، سیاست سے بالاتر ہوکر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے اور تمام صوبے اپنے وسائل کے مطابق بہترین کام کررہے ہیں، گزشتہ روز پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں شرکاء نے مفید تجاویز دی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تفتان سے آنے والے 1247 زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،پاکستانی طلباء کو چین سے نہ لانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا تاہم چین کی جانب سے پاکستانی طلباء کی ہر ممکن معاونت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ  ایران پر عائد مختلف قسم کی پابندیاں ختم کرے۔