کورونا وائرس: ریاض ،مکہ اور مدینہ منورہ میں آنے جانے پر پابندی عائد

507

ریاض: شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شاہی فرمان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے 13 صوبوں کے رہاشی ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں نہیں جاسکتے اور اس کے علاوہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خسوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

شاہی فرمان کے مطابق ریاض ،مکہ اور مدینہ منورہ کے رہاشی شہر سے باہر نہیں جاسکیں گے اور نہ ہی صوبے کے شہری ان شہروں میں آسکیں گے اور ان 3 شہروں میں کرفیو کے ٹائمنگ کو بھی بڑھا دیا ہے،نئے کرفیو کے ٹائمنگ دوپہر 3 سے صبح 6 تک  ہے اس سے قبل ان شہروں میں کرفیو شام 7 بجے شروع ہوتا تھا۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ باقی صوبوں کے گورنر چاہیں تو اپنی صوابدید پر کرفیو کا وقت بڑھاسکتے ہیں جبکہ نئے حکم نامے کا اطلاق جمعرات 3 بجے سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 900 ہوگئی ہے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔