سانحہ کرائسٹ چرچ: برینٹن ٹیرنٹ نے جرم کا اعتراف کرلیا

965

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ برس دو مساجد میں فائرنگ کرنے والے  آسٹریلوی باشندے برینٹن ٹیرنٹ نے اقبال جرم کرتے ہوئے خود پر عائد تمام الزامات کو تسلیم کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ برس دو مساجد میں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی باشندے برینٹن ٹیرنٹ سے متعلق کیس میں حیران کن تبدیلی اس وقت آئی جب برینٹن ٹیرنٹ نےاقبال جرم کرتے ہوئے خود پر عائد تمام الزامات کو تسلیم کرلیا۔’

مزید پڑھئیے: سانحہ کرائسٹ چرچ کی وڈیو پھیلانے والا شخص جیل بھیج دیا گیا

نیوزی لینڈ پولیس نے بیان میں بتایا کہ برینٹن ٹیرنٹ نے 51 افراد کےقتل ، 40 افراد کے خلاف اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی کارروائی سے متعلق الزام کو تسلیم کرلیا ہے۔ مجرم کے  “جرم کا اقبال ” آکلینڈ کی جیل سے وڈیو کال کے ذریعے سامنے آیا۔

یاد رہے کہ سفید فام کی برتری کے قائل 29 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے ابتداء میں  اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا، تاہم وڈیو کال کے ذریعے منعقد ہونے والے حالیہ سیشن میں اس نے اپنا موقف تبدیل کردیا۔

مزید پڑھئیے:سانحہ کرائسٹ چرچ: ملزم کے دماغی معائنے کا حکم

دوسری جانب ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمے کی کارروائی کی ضرورت باقی نہیں رہی کیوں کہ اب جج کی ذمے داری مجرم کو سزا سنانے تک محدود ہوگئی ہے۔

متعلقہ عدالت کے سربراہ جسٹس کیمرون مینڈیر کا کہنا ہے کہ “یہ اقبالِ جرم فوجداری کے اس مقدمے کے اختتام تک پہنچنے کے حوالے سے نہایت اہم پیش رفت ہے”۔

مزید پڑھئیے:کرائسٹ چرچ، قاتل پر 50 قتل، 39 اقدام قتل کی فرد جرم عائد ہوں گی

یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 کو آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے 51 افراد کو شہید کردیا تھا، جیسے  وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا تھا۔

Image result for branton tarrant

Image result for christchurch mosque attack

Image result for christchurch mosque attack

Image result for christchurch mosque attack

Image result for christchurch mosque attack

Image result for christchurch mosque attack