حیدرآباد:الخدمت اور مخیر حضرات ـغریبوںکی امداد کیلیے میدان میں آگئے

94

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں مسلسل لاک ڈاؤن سے غریب بستیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کا، حکومت کی جانب سے امداد نہ ملنے پر مخیر حضرات میدان عمل میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق 6روز سے لاک ڈائون کے باعث گھروںمیں محصور مزدور اورروزانہ اجرت پر کام کرنے والے غریب افراد کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلیے جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت کے علاوہ مخیر
حضرات میدان میں نکل آئے، انہوںنے لیاقت کالونی، پریٹ آباد کے علاوہ شہر کی غریب آبادیوں حکومتی امداد کے منتظر افراد میں آٹاودودھ سمیت دیگر اشیا تقسیم کیں ۔