کورونا وائرس،سی اے اے نے کم از کم اسٹاف کی پالیسی پر عمل شروع کردیا

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کم از کم اسٹاف کی پالیسی پر عمل شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر ان ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے جو گھروں پر رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں۔ اسی طرح ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک جگہ جمع ہونے سے گریز کریں ، ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں۔