لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،عدالت کی فوجداری مقدمے کے اندراج پر برہمی

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوجداری مقدمے کے اندراج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر کس قانون کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا گیا، اس سیکشن کے تحت پولیس بغیر وارنٹ کے گرفتار نہیں کر سکتی۔ عدالت نے گرفتار 8 ملزموں کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شہریوں کو قانون کی پاسداری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔