ہنگامی صورتحال میں وزیراعظم کاپیکیج مسترد کرتے ہیں‘لیاقت ساہی

230

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مزدوررہنما لیا قت علی ساہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی پریس کانفرنس اور کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں دیے جانے والے پیکج کومسترد کرتے ہیں،مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے نام پر طاقتور طبقوں کے مفادات کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، محنت کش طبقے کی اس وقت ایک کیٹگری ہے ریاست کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں پر مستقل ہیں جن کے حقوق کو یقینا ملک کے آئین اورلیبرقوانین کے تحت تحفظ فراہم کیا گیاہے، دوسری کیٹگری ہے جوکنٹریکٹ پر ملازمتوں پرہیں ان کو کنٹریکٹ کے تحت ویجز اور مراعات ادا کی جاتی ہے جوکہ مشکل وقت میں اپنے خاندان کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، تیسری کیٹگری ہے ڈیلی ویجز کی جن کو دہاڑی کی بنیاد پر تنخواہ ادا کی جاتی ہے ان کو چھوٹی کے دن کی تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، چوتھی کیٹگری تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے ذریعے ورکرز کو ملازمتوں پر رکھا جاتا ہے ان کی تنخواہ ٹھیکیدار کو ادارے ادا کرتے ہیں اس میں سے آدھی تنخواہ ٹھیکیدار اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں اور ورکرز کو کم سے کم ویجز بھی ادا نہیں کیے جاتے سوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مراعات سے بھی محروم ہیں اور پانچویں کیٹگری ہے دہاڑی دار مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری تلاش کرتا ہے جس کی وزیراعظم مسلسل بات کررہے ہیں لیکن اْپر جن محنت کشوں کی بات کی ہے ان کی کوئی بات ہی نہیں کر رہا جن کوملک کے آئین میں تحفظ فراہم کیا گیا ہے لیکن سرمایہ دار طبقہ اور اداروں کی طاقتور سربراہان ، بورڈ اور انتظامیہ طاقت کے بل بوتے پر خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کااحتساب کرکے ملک کے آئین میں فراہم کردہ حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں وزیر اعظم مکمل طور پر ناکام ہیں مزدوروں کے نام پر جاری کردہ پیکج بھی طاقتور لوگ ہڑپ کرجائیں گے محنت کش طبقہ وزیر اعظم کے پیکج کو مسترد کرتا ہے۔