احتیاطی تدابیر اور اسباب اختیار کرنا توکل کیخلاف نہیں ‘مفتی محمد نعیم

272

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اور اسباب اختیار کرنا توکل کیخلاف نہیں ہے،عوام آس پاس کے غرباکی ضروریات کا خیال رکھیں اپنے گھروں میں رہیں ، لاک ڈاون مثبت قدم ہے ، عوام اپنے اوقات استغفار اور رجوع الی اللہ میں گزاریں۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلمانوں پر اس طرح کی بیماریاں پہلے بھی آتی رہی ہیں اسباب کے ساتھ رجوع الی اللہ بھی ضروری ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں بتلائی ہیں آفتوں اور بلاوں سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ان دعاوں کا بھی اہتمام کیا جائے ، کرونا وائرس سمیت کسی بھی وبا کو احتیاطی تدابیر اور اللہ سے رجوع الی اللہ کے ذریعے ہی سے شکست دی جاسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ امراض کا پھیلاؤ اللہ کے حکم کا محتاج ہے،وہی پوری دنیا کو اس وباسے نجات دلانے والی ذات ہے ، عوام اپنے اوقات کو استغفار اور رجوع الی اللہ میں گزاریں ،انہوںکہاکہ کرونا وائرس سے جس طرح ہر شخص خود بچنا چاہتاہے اسی طرح دوسرے لوگوں کو بھی محفوظ رکھنا اس کی ذمہ داری ہے ، انہوںنے کہاکہ اسی طرح لاک ڈاون کے باعث جو لوگ راشن یا دیگر کسی چیز کے محتاج ہیں ان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔