سی ٹی ڈی سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی

168

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) ایڈیشنل آ ئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے بحیثیت ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عہدے کا چارج سنبھال لیا ، چارج سنبھالتے ہی ڈاکٹر جمیل احمد سی ٹی ڈی نے افسران وجوانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران اور اہلکار وقار مزید بلند کرنے کے لیے ریڈ الرٹ رہیں، سی ٹی ڈی میں چھپی کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا ، کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کریں گے ۔ افسران وجوانوں کے تیکنیکی مسائل کے حل اور فلا ح وبہبود کے لیے اپنے اختیار ات کو ان کی ضرورت کے مطابق استعمال کریںگے ،افسران وجوانوں کو اپنے پیغام میں ایڈیشنل آ ئی جی سی ٹی ڈی سندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ پولیس کے رویے کو بہتر بنا کر پولیس کا مورال بلند کرنا بھی ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف انسداد دہشت گردی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس ہر وقت چوکس والرٹ ہے ۔ یہی نہیں افسران و جوانوں کی ایمانداری اور فرض شناسی سے ملک دشمن عناصر کے خلاف پورے ملی جذبے سے فریضہ ادا کریں گے اور ملک وقوم کی خدمت کریں گے ۔