کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں جسارت کے اقدامات، عملہ کم کردیا گیا

266

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے طور پرروزنامہ جسارت کی جانب سے اپنے عملے کو محفوظ رکھنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،دفتر میں عملے کی تعدادمیں کمی کردی گئی ہے اور کام کے دوران کارکنا کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایا گیاہیجبکہ رپورٹرز کو احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ گھروں سے کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ آفس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرایا گیا جبکہ جگہ جگہ سینی ٹائزر کی بوتلیں لگا دی گئی ہیں۔