کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس2021تک ملتوی

463

کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کردیا۔

جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کورونا وائرس کے باعث2021تک ملتوی کردیا گیا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) اور ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران کے مشترکہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے پھلاؤکی وجہ سے اولمپک 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کیا گیا ہے،

آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنزو نے کانفرنس کال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور اولمپک گیمز کا نام ٹوکیو اولمپک 2020 ہی رہے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے ٹوکیو اولمپک کے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ٹوکیو اولمپک گیم کو منسوخ کردیا جائے،لیکن انتظامیہ نے منسوخ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبادنیا کے 160ممالک میں پھیل چکی ہے،جس سے متاثر افراد کی تعداد تقریبا چار لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہےاور 17ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جس کے پیش نظر ٹوکیو اولمپک2020منسوخ کیا گیا۔