توقع نہیں تھی کہ میرا ٹیسٹ مثبت آئے گا،سعید غنی

333

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما وصوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو قومی مسئلہ سمجھ کر تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں ،اپنے گھروں میں بیٹھیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آئے گا، میں آئسولیشن میں بیٹھ کراپنی ذمے داریاں ادا کر رہا ہوں،مجھے کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، میری طبیعت اس وقت ٹھیک ہے مگر آئسولیشن میں ہوں ۔