بنوں: کورونا وائرس پر مزاحیہ نظم گانے پر 2علما سمیت 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج

646

بنوں (صباح نیوز) پولیس نے کورونا وائرس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحیہ نظم گانے پر 2 علما سمیت 3 افراد کوگرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے نظم کی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مولانا عبدالجلیل اور مولانا بلال نے کورونا وائرس کو دھوکا، ڈراما تماشہ قرار دیا تھا اور عوام کو اس سے نہ ڈرنے اور احتیاط نہ کرنے کا پروپیگنڈا کیا تھا۔انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے قومی ایشو پر منفی پروپیگنڈا قرار دے کر کارروائی کے احکامات جاری کردیے تھے ۔ککی پولیس نے دونوں علما اور اسٹوڈیو میں پلیٹ فارم مہیا کرنے والے سجاد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف اشتعال انگیز نظم پیش کرنے تحت 16 ایم پی او،14 ایم پی او اور 13 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔