کورونا وائرس اللہ کی طرف سے انسانوں کے لیے تنبیہ ہے ،تنظیم اساتذہ

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس اللہ کی طرف سے انسانوں کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ وہ دنیاوی ساز وسامان کے بجائے اپنے رب پر بھروسہ کرے اور اس سے اپنا تعلق مضبوط بنائے۔وہ اپنے بندوں پر رحم کرنے والا ہے،توبہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری صادق موسیٰ نے تنظیم اساتذہ ضلع وسطی کے تحت محفل رجوع الی اللہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔