پی آئی اے اور ائر بلیو کا مسافروں کو کھانا اور اخبارات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی آئی اے اور ائربلیو نے پروازوں میں مسافروں کو کھانا اور اخبارات فراہم نہیںکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں فضائی
کمپنیوں کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے کہ اخبارات اور کھانا کئی افراد کے ہاتھوں سے ہوکر آتے ہے اس لیے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔اس اقدام کا مقصد مسافروں اور عملے کے درمیان مناسب فاصلہ بھی رکھنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پرواز کے دوران مسافروں کی تعداد کم ہوئی تو پرواز میں مسافروں کو بھی دور دور بٹھایا جائے گا۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ نے بتایا کہ پی آئی اے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام طیاروں میں جراثیم کْش ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے ۔