قادر پٹیل کامختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ کا دورہ

77

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور کورو نا وائرس کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے آئیسو لیشن وارڈز کا دورہ کرکے موجود سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے قطر اسپتال اور 50 بستروںپر مشتمل سندھ گورنمنٹ اسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا ،اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق نے موجود سہولیات پر مفصل بریفنگ دی۔اس موقع پر قادر پٹیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جائے اور خدا نخواستہ اگر کوئی وائرس کی وجہ سے متاثر ہے تو اس کو فوری طور پر صحت یاب کیا جائے۔ قادر پٹیل نے کہا عوام سے درخواست ہے کہ وہ سندھ حکومت سے تعاون کریں۔علاج سے بہتر احتیاط ہے، ہم عوام سے بار بار گزارش کررہے ہیں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اوراپنی سرگرمیوں کو محدود کریں۔جب تک کوئی انتہائی ضرورت نہ ہو گھر سے نہ نکلیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہیں۔