کورونا وائرس کی تشخیص کی استعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا،ڈاکٹرمحمداقبال

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ، جامعہ کراچی اور انڈس اسپتال کراچی کے درمیان اشتراک سے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے کی استعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے ، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے تحت چلنے والے تحقیقی ادارے ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی‘‘ نے انڈس اسپتال کو 4جدید پی سی آر مشینیں اور اعلیٰ تربیت یافتہ تحقیقی اسٹاف فراہم کیا ہے تاکہ کثیر تعداد میں آنے والے کیسزمیں وائرس کی تشخیص کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میںہفتے کو منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی، اس اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد راشد، ڈاکٹر عمار اطہر سمیت دیگر سائنس دانوں نے شرکت کی۔ پروفیسر اقبال چودھری نے کہاکہ سندھ حکومت اورانڈس اسپتال کی مشترکہ کوششوں سے کرونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس دوران کیسز کی زیادتی کی وجہ سے تشخیص کا عمل سستی کا شکار تھا، اس صورتِ حال کے پیش نظرڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی نے یہ فیصلہ کیا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ماہرین اور چار جدید پی سی آر مشینیںاس اہم کام میں انڈس اسپتال کے پلیٹ فارم سے استعمال کی جائیں۔ جن لاکھوں افراد کے گھر نہیں ہیں و ہ کوروناوائرس سے کیسے بچیں گے؟بے گھروں کو گھر فراہم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا اپنے منشور میں وعدہ بھی تھا،اسے پورا کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ایک بیان میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہاکہ یہ اشرافیہ کا ملک نہیں ہے،پاکستان میں بسنے والے عام اور غریب آدمیوں کا ملک ہے۔حکومت اپنے منشور پر عمل کر کے سابق حکمرانوں نواز شریف اور زرداری سے مختلف ثابت کرے،ورنہ عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پی ٹی آئی بھی دیگر جماعتوں کی طرح اسٹیٹس کو قائم رکھنے والی جماعت ہے۔