ہنگامی صورت حال میں تمام پرائیویٹ اسکولوں کو فنڈز دیے جائیں‘تنظیم اساتذہ

200

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع وسطی کے صدر فرحان منصور، صادق موسیٰ اور میاں سلمان و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال میں تمام پرائیویٹ اسکولوں کو فنڈز دیے جائیں، اور انہیں نئے تعلیمی سال میں داخلوں کی اجازت دی جائے۔ چھوٹے نجی اسکولز بند ہونے سے مالی مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے، حکومت نئے داخلوں کی اجازت دے تاکہ چھوٹے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو وقت پر تنخواہیں مل سکیں۔ ہزاروں اساتذہ اور ان کے خاندان نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ ہیں۔ اگر اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملیں گی تو لاکھوں افراد متاثر ہوں گے، حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرے۔