کورنگی پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کوگرفتارکرلیا

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی پولیس نے بیوی کو قتل کر کے لاش صندوق میںڈال کر پھینکنے والے مبینہ قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کی 20تاریخ کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں ندی سے ایک صندوق میں بند گلا دباکر قتل کی گئی خاتوںکی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت حرا زوجہ اشرف کے نام سے ہوئی،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔،پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے متضاد بیانات کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم نے اپنے ابتدائی بیاں میں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی حرا کوبدچلنی کے شبہ میںگلا دبا کر قتل کیا اور اس کی لاش کو ایک صندوق میں ڈال کر موٹرسائیکل کے زریعے کورنگی کراسنگ ندی میںڈال دیا