اسداللہ بھٹو ، حسین محنتی ودیگر کی سینئر صحافیوں فیاض احمد نائچ و رشید میمن سے تعزیت

235

کراچی (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیر صوبہ محمد حسین محنتی ، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نجی سندھی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن فیاض احمد نائچ کے والد محمد ابراہیم نائچ اور سینئر صحافی (کاوش) رشید میمن، منیر احمد میمن کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔