کورونا پھیلنے کا خدشہ، ملیر جیل سے مزید 107 قیدی رہا

182

کراچی(نمائندہ جسارت)جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت کے حکم پر کراچی کی ملیر جیل سے
مزید 107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ ملیر ڈسٹرکٹ جیل کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں 104 زیر سماعت مقدمات کے ملزمان تھے جب کہ 3 سزا یافتہ قیدیوں کو سزا میں کمی کے سبب عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔اس سے قبل آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔