یونان اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلہ

314

ایتھنز ؍ سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان اور امریکی ریاست کیلی فورنیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یونانی دارالحکومت ایتھنز سے 316 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع کنالا نامی ضلع میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 2 بج کر 49 منٹ پر 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے پارگا شہر میں عمارتوں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ اُدھر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نیواڈا کے علاقے انڈیانا ہلز میں ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 33 منٹ پر درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔