کوروناسے بچائو کیلیے حکمت عملی سے کام کیا جائے ‘عبدالجمیل

148

کراچی( پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے پوری قوم کو ہمت اور حکمت عملی سے کام لینا ہو گا انہوں نے کہا کہ حکو مت سندھ کے اقدمات قابل تعریف ہیں اور حکو مت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر سختی سے عمل کیا جائے اور کورونا کا مقابل کیلیے یکجہتی کے ساتھ ساتھ اللہ سے رجوع کیا جائے رجوع الی اللہ کے ذریعے ہی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔جماعت اسلامی ،الخدمت ،جے آئی یوتھ اور پبلک ایڈ کمیٹی کے کارکنان کورونا وائرس سے بچائے کیلیے قائم کیے گئے قرطینہ سینٹر میں کا م کرینگے اور قدرتی آفت سے بچائو کے لیے کام کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں کارکنان مستقل رابطہ میں رہے اور عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے ۔