گبول ٹائون میں ندی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کے اورنگی ٹائون پروجیکٹ کے انسداد تجاوزات ونگ نے ہفتہ کے روز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیکٹر 13-Cگبول کالونی، پلاٹ 6-E میں ندی نالوں پر تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں ۔ انسداد تجاوزات کے توقیر درباری و دیگر عملے نے آپریشن میںحصہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او فدا حسین ، ہیڈ محرر ماجد و دیگر کے علاوہ اورنگی انسداد تجاوازات و دیگر بھی عملے کے ساتھ موجود تھے۔ انسداد تجاوزات کے افسر توقیر درباری نے کہا کہ ہم مرحلہ وار عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ اسٹیٹس کے مطابق سرکاری زمینیں بھی واگزار کرا رہے ہیں۔ سات ایس ٹیز واگزار کرالی ہیں۔جبکہ ہمارے پاس 155کی مزید لسٹ ہے جن پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ گلشن ضیاء کا پرائم آپریشن بھی جلد ہوگا جسکے لیے انتظامیہ اور رینجرز سے وقت ملتے ہی آپریشن ہوگا۔ آج کے آپریشن میں ندی نالوں سے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔توقیر درباری، عامر حسین،ناصر خان ، صلاح الدین ، اور اسداد تجاوزات کے عملے نے بھرپور حصہ لیاجبکہ مزاحمت کی کوششوں پر پولیس نے کوشش ناکام بنادی۔