کوروناکے خلاف سندھ حکومت کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں‘شیخ حبیب

136

کراچی (پ ر)کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے اپنے وفد کے ہمراہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات کی جس میں 18 مارچ سے 15 یوم تک تجارتی مراکز اور مارکیٹں بندکرنے کے حکمنامے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس ملاقات میں کمشنر کراچی نے15 یوم تک تمام تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند رکھنے کیلیے کاروباری طبقے سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا کہ کوروناوائرس عالمی وباکی صورت اختیار کر گیا ہے اور اب یہ ہمارے ملک میں بھی داخل ہوچکا ہے اس سلسلے میں حکومت سندھ سطح پر کی جانے والی تمام کاوشوں کو ہم تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں ان فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور تجویز کرتے ہیں کہ صرف کاروباری مراکز اور دوکانیں ہی نہیں بلکہ تمام ہجوم والی جگہوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے اور تمام جگہوں کے مالکان و ذمے داران کو پابند کیا جبکہ حکومتی پالیسیوں کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ہم اس عالمی وبا سے احسن طریقے سے نبردآزما ہو سکے۔ اجلاس ہذا میں شیخ حبیب نے مزید تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈائون ہونے تک کراچی کے نواحی و مضافاتی دکانداروں کو صبح 11سے شام 5بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے اور وفاقی حکومت سے اپیل کی کے اشیا ضرویہ آٹا،چینی ، دالیں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور اس ماہ کے بجلی و گیس کے بلوں میں ریلف دیا جائے کمشنر کراچی نے ان تمام تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کا عندیہ دیا اور ان تمام تجاویزکو اعلیٰ احکام بالا تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔