کراچی،احکامات کی خلاف ورزی پر چار نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

118

کراچی( آن لائن ) محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر چار نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم جائزہ لینے پہنچی تو چاروں اسکولوں کی انتطامیہ نے تدریسی اور غیرتدریسی عملے کو بلایا ہوا تھا۔حکومتی قوانین کی خلاف ورزی پر انسپکشن ٹیم نے چاروں اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔رجسٹرار پرائیوٹ اسکولز رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم نے اسکول کی رجسٹریشن ختم کرنے کیلیے سیکریٹری تعلیم کو تجویز دے دی ہے۔اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے
سات آٹھ ٹیچرز کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے اسکول کھولے تھے، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔