انتظامیہ اور علاقائی پولیس گوٹھ آباد اسکیم پر قبضے کا نوٹس لیں، عنایت حسین کھتری

203

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد شہری اتحاد کے کنوینر عنایت حسین کھتری ایڈووکیٹ، قاضی محمد اسلام، عاشق بھٹی، الیاس قریشی، بابر چوہان ودیگر نے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس، ایس ایس پی، کچی آبادی اتھارٹی گوٹھ آباد اسکیم ریوینو کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گوٹھ آباد اسکیم پر قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ وسندھ کچی آباد اور اتھارٹی علاقائی پولیس اس پر توجہ دیں، حیدرآباد میں بھٹی آباد اسکیم جو کہ نیو سبزی منڈی کے عقب میں واقع ہے، دیہہ گجو جو کہ گوٹھ آباد اسکیم بھٹی گوٹھ کے نام سے عبدالغفور اینڈ مرحوم اسلم قریشی غریب لوگوں کو فروخت کی، جس پر لوگوں کے خریدے گئے پلاٹوں پر ناجائز مقامی غنڈے بدمعاش عناصر جن میں ذوالفقار جتوئی، دین محمد عرف دینواور حبیب اللہ عرف راجہ، امجد ودیگر لوگ غریبوں کے بنے ہوئے پلاٹوں پر جعلی ایگریمنٹ بنا کر قبضہ کرکے فروخت کردیے ہیں، انتظامیہ فوری نوٹس لے۔