میرپور خاص، کورونا سے متعلق آگاہی مہم، شہریوں و پولیس اسٹاف میں ماسک تقسیم

229

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی میرپور خاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالخالق وگھن کی کورونا وائرس سے متعلق عوام میں آگاہی مہم جاری، عام شہریوں و پولیس اسٹاف میں ماسک تقسیم۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سی آئی اے کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عام لوگوں و پولیس اسٹاف میں سینیٹائزر اور ماسک کی افادیت و استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور مفت ماسک تقسیم کیے گئے۔