جھڈو میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، شہری

194

جھڈو (نمائندہ جسارت) شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، جس پر صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جھڈو میں صارفین حیسکو کے زیر عتاب آگئے ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ آنکھ مچولی اور اور بار بارتعطل سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے صارفین کا کہنا اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ دن اور رات کے اوقات میں درجنوں بار بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے جو گھنٹوں بعد بحال ہوتی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر اور صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ صارفین نے استفسار کیا کہ دکانیں، کاروباری مراکز اور مارکیٹوں کی بندش کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا کیا جواز ہے۔ حیسکو حکام جھڈو کے صارفین کو جلد ازجلد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔