ٹنڈوالہٰیار پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

216

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کی ہدایت پر ٹنڈوالہٰیار پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایچ او بی سیکشن نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا، ملزم لیاقت علی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایچ او بی سیکشن کی دوران گشت کارروائی ملزم عمران کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 تیار مین پوری اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا۔