گاڑی کاشیشہ توڑکراے سی چرانے والے ملزمان کی وڈیووائرل

184

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی علاقے سیکٹر الیون اے میں گاڑی سے سامان چوری ہونے کی فوٹیج میں ایک چور کو گاڑی کے پچھلے دروازے کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھولتے اور گاڑی کے اندر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چور کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر گلی کا چکر لگاتارہتا ہے ،دونوں چوروں کے چہرے سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، دونوں چور گاڑی میں لگا اے سی کھول کر لے گئے تھے۔