عباسی اسپتال کے 10ڈاکٹرکورونا کے شبہے میںقرنطینہ منتقل

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو کروناوائرس کے شبہے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹروں کا اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کرونا وائرس کے شبے میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کردیا گیا، مشتبہ متاثرہ 10 ڈاکٹروں میں آرایم او، پی جی اور ہاس آفیسر شامل ہیں۔ عباسی اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کواسکریننگ کے لیے ریفر کر دیا ہے، اسکریننگ کے بعدمزیدٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے۔