کراچی میں 72افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، مرتضیٰ وہاب

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 72 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ کراچی کی لیب میں کیے گئے 72 افراد کا کورونا ٹیسٹ
منفی آیا ہے۔ لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ ( سماجی رابطے نہ کرنے) پرعمل کیا ہے، احتیاط اور خود کو محفوظ رکھنے کا فائدہ سامنے آیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہم سب ذمے دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر مکمل عمل کریں اور ایک اچھا اور ذمے دارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔