اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت فروخت158.50روپے پر برقرار

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں35پیسے تک کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے158.40روپے سے گھٹ کر158.35روپے او رقیمت فروخت35پیسے کی کمی سے158.80روپے سے گھٹ کر 158.45 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید4روپے کی کمی سے172روپے سے گھٹ کر168روپے اورقیمت فروخت5روپے کی کمی سے176روپے سے گھٹ کر171روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید4روپے کی کمی سے 188 روپے سے گھٹ کر184روپے اورقیمت فروخت 6 روپے کی کمی سے194روپے سے گھٹ کر 188 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی ۔ سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے گھٹ کر38روپے اورقیمت فروخت41.70روپے سے گھٹ کر 39 روپے ہوگئی۔