صدر مملکت نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیے

101

اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے وہ ملک کا قانون بن گیا ہے۔ جمعرات کو صدر مملکت کی طرف سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ اغواء شدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل اور بازیابی کے لیے شاندار قانون ہے۔ اس سے فری ہیلپ لائن کا قیام، پولیس اور انتظامیہ کے فوری ردعمل کے لیے فریم ورک عمل میں
آئے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ قانون مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کو بہتر بنانے میں معاون ہو گا۔