اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والوں کو سنگین دھمکیاں

163

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کو جرمانے کی دھمکی دے کر ہراساں کرنا شروع کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قابض فوج نے دھمکی دی کہ اگر مسجد میں 10 فلسطینیوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تو انہیں قید کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ بعد میں انہوں نے نمازیوں کی تصاویر اور وڈیوز بنائیں اور اعلان کیا کہ اگر ان افراد نے دوبارہ قبلہ اول میں نماز ادا کرنے کی کوشش کی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔