واٹربورڈکو چھٹیوں سے استثناحاصل دفاترمعمول کے مطابق کھلے رہے

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز واٹربورڈکے تمام دفاتر کھلے رہے جبکہ شہر کو پانی کی فراہمی وسیوریج کی نکاسی کے نظام کو رواں رکھنے کے لیے تمام تنصیبات میں بھی معمول کے مطابق کام ہوا، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان سمیت ادارے کے تمام افسران ودیگر ملازمین نے اپنے فرائض منصبی انجام دیے، واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی چھٹیوںسے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو استثنا حاصل ہے۔